اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی کردستان علاقے کی مقامی پارلیمنٹ میں تحریک تبدیلی کے رکن عین العراق نے جمعرات کے روز مسعود بارزانی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس علاقے میں اقتدار کی پرامن منتقلی اور علاقے کے موجودہ بحران اور اختلافات کے حل کی کوشش کریں- عین العراق نے کہا کہ مسعود بارزانی کی طرف سے، کہ جو بدھ کے روز تک عراقی کردستان علاقے کے قانونی سربراہ تھے، اقتدار کی پر امن منتقلی کرد پارٹیوں کے مابین اختلافات کے خاتمے کے سلسلے میں ایک اہم امر شمار ہوتی ہے- قابل ذکر ہے کہ عراقی کردستان علاقے کی انتظامیہ کی سربراہی کی مدت قانونی طور پر بدھ، انیس اگست دو ہزار پندرہ، کو ختم ہو گئی ہے- عراقی کردستان علاقے کی پارلیمنٹ میں تحریک تبدیلی کے پارٹی لیڈر بروز مجید کے اعلان کے مطابق اس علاقے کے نئے سربراہ کے انتخاب تک علاقے کے سربراہ کے اختیارات ساٹھ روز تک عراقی کردستان علاقے کی پارلیمنٹ کے اسپیکر یوسف محمد کے پاس رہیں گے-
.......
/169